کس سے بچنے کیلئے شادی کرنا پڑی۔۔ راکھی ساونت نے بھید کھول دیا

May 16, 2021 | 18:36:PM
کس سے بچنے کیلئے شادی کرنا پڑی۔۔ راکھی ساونت نے بھید کھول دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے اپنی شادی کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ گجرات کے ڈان سے بچنے کے لیے انہوں نے برطانوی بزنس مین رتیش کے ساتھ شادی کی تھی۔
تفصیلات کے مطابق انٹرویو کے دوران راکھی ساونت نے اپنی شادی سے متعلق ایک نیا انکشاف کیا ہے۔ راکھی نے بتایا انہوں نے گجرات کے ایک ڈان سے بچنے کے لیے برطانوی نژاد بزنس مین رتیش سے شادی کی ہے۔
راکھی ساونت نے اپنی شادی کے حوالے سے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا گجرات سے تعلق رکھنے والا ایک تشدد پسند شخص انہیں اپنے ساتھ شادی کرنے پر مجبور کررہا تھا۔ جب وہ اس کے ساتھ گووا گھومنے پھرنے کے لیے گئیں تو انہوں نے وہاں ایک ویڈیو دیکھی جس میں مذکورہ شخص کسی کو اپنے فارم ہاوس میں پیٹ رہا تھا۔
راکھی ساونت نے انٹرویو کے دوران اس شخص کے حوالے سے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس نے شادی نہ کرنے کی صورت میں راکھی کو اغوا کرنے کی دھمکی بھی دی تھی۔ 

یہ بھی پڑھیں:اسرا ئیل کی حمایت پر مایا علی اور بھارتی ادا کا رہ کنگنا رنا وت میں کا نٹے کی ٹکر