پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچز کی میزبانی کو ن کرے گا۔۔معاملات طے پاگئے

May 16, 2021 | 18:16:PM
پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچز کی میزبانی کو ن کرے گا۔۔معاملات طے پاگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچز کی میزبانی کے لیے ابوظبی سے معاملات طے پاگئے،باضابطہ اعلان آج متوقع ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق کورونا کیسز میں اضافہ کی وجہ سے مارچ کے پہلے ہفتے میں ملتوی ہونے والی پی ایس ایل 6 کے باقی میچز جون میں کراچی میں کروانے کا فیصلہ کرتے ہوئے شیڈول بھی جاری کردیا گیا لیکن پاکستان میں وائرس کا پھیلاو زیادہ ہونے کے پیش نظر فرنچائزز نے مقابلے یواے ای میں کروانے کی تجویز پیش کی تھی، پی سی بی نے میزبان بورڈ سے رابطہ بھی کیا مگر اس دوران امارات نے نئی سفری پابندیاں عائد کردیں۔
 وقت بہت کم رہ جانے کی وجہ سے پی سی بی نے اپنا خصوصی وفد یواے ای بھیجا تھا جو 4 روز سے کسی نتیجے تک پہنچنے کی کوشش کررہا تھا، ذرائع کا کہنا ہے کہ یو اے ای میں مقابلوں کے لیے مثبت پیش رفت ہوئی ہے، باقی 20 میچز کی میزبانی کے لیے ابوظبی سے معاملات طے پاگئے ہیں جب کہ ایونٹ میں شرکت کیلیے 400 افراد کے ویزوں کی درخواستیں جمع کروائی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:قو می کر کٹ ٹیم کے سابق فا سٹ باﺅلر محمد عا مر کا چونکا دینے و الا اقدا م