غدار وہ ہے جس نے کشمیر بھارت کی جھولی میں ڈال دیا، مریم نواز

May 16, 2021 | 18:03:PM
غدار وہ ہے جس نے کشمیر بھارت کی جھولی میں ڈال دیا، مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازکا کہنا ہے کہ غداروہ ہےجو امریکا میں کشمیر کا سودا کرکے منہ لٹکائے ہوئے واپس آیا ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازنے شیخوپورہ میں ن لیگ کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے شیر اور پاکستان کے بیٹے جاوید لطیف نے خطرہ مول لے کر حق کی بات کی۔گرفتاری کے خدشے کے باوجود آپ حق اور سچ کی بات کریں تو اس سے بڑی بہادری کوئی نہیں ہو سکتی۔غداری کا لقب جاوید لطیف کو نہیں شیخوپورہ کے عوام کو دیا گیا ۔جاوید لطیف نے سچ پر ڈٹ کر نوازشریف اور پاکستان کی مٹی کا حق ادا کر دیا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ غداری کا پہلا لقب محترمہ فاطمہ جناح پر لگایا گیا تھا۔غداری کا لقب  نوازشریف اور مریم نواز کے حصے میں بھی آیا  ۔کون سا الزام ہے جو نوازشریف پر نہیں لگایا گیا۔اگرقانون ، آئین اور حق کی بات کرنیوالا غدار ہے تو پھر پورا پاکستان غدار ہے۔جن جن کو انہوں نے غدار کہا پاکستان کے بائیس کروڑ عوام نے ان کو ہیرو بنا لیا۔
انہوں نے کہا کہ غداری غداری کا کھیل بہت سالوں سے سنتے آ رہے ہیں۔ عوام جان چکی ہے کہ غدار کون ہے، اصل غدار وہ ہیں جو کشمیریوں کا سودا کرکے منہ لٹا کر امریکا سے واپس آئے۔انہوں نے کہا کہ غدار اس کو کہتے ہیں جو ملک و قوم کا سودا کرے اور بائیس کروڑ عوام کی زندگیوں سے کھیلے۔
انہوں نے کہا کہ جس کو چور کہاگیا، ڈاکو کہا گیا ، غدار کہا گیا اس کابیانیہ پورے پاکستان میں چل رہا ہے۔نوازشریف نے قربانیاں دیکر ملک کے بائیس کروڑ عوام کو بیدار کردیا ہے۔ڈسکہ میں عوام نے نوازشریف کے بیانئے کو لبیک کہہ کر ووٹ کو عزت دی۔عوام جان چکے ہیں کہ آئین اور قانون پر قانون چلنے والا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ جن لوگوں نے غداری کے فتوے دینے کی فیکٹری کھولی ہے انہیں عوام جان چکی ہے، جب تم ہار جاتے ہو تو غداری کے سرٹیفکیٹ ملتے ہیں۔ لوگوں نے ڈرنا چھوڑ دیا ہے۔ اگر گرفتاری کا ڈر ہو تو پھر بھی حق کی بات کرنا بہادری ہے، جو ڈر کر چپ کر جاتے تھے آج جاوید لطیف ساتھ دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غداری کے فتوے گلوں میں لٹکائے عوام نے ان کو اپنا ہیرو بنالیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اصل غدار وہ ہیں جو غیر ملکوں میں بیٹھ کر کشمیر کو بیٹھنے کا پلان بنا رہاہو۔
 قوم کو ماہ رمضان میں کلو چینی کےلئے انگوٹھے پر نشان لگایاجائے تو غداری اسے کہتے ہیں۔ غداری اس کو کہتے ہیں کہ جب آپ قومی اداروں پر انگلیاں اٹھائیں تو انہیں عوام کی نظر میں مجرم کہلائیں ۔غداری اس کو کہتے ہیں عمران خان بھارت کی سرزمین پر فوج و آئی ایس آئی کے خلاف بات کرتاہے تو اسے غداری کہتے ہیں
انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ کو قوم پر مسلط کیاجائے تو اسے غدار کہتے ہیں، جب آپ سچ بولنے والے قاضی فائز عیسی اور شوکت صدیقی جو متنازعہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں تو اسے کہتے ہیں غداری، جب مذہبی جماعتوں کو نوازشریف کے خلاف استعمال کرتے پیسے بانٹتے ہو تو اسے غدار کہتے ہیں،خواجہ آصف کے منہ پر کالی سیاسی، احسن اقبال کو گولی ماری گئی تو یاد ہے عوام کو کس نے کیا۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے حقائق کو بیان کیا تو مخالفین دشمنوں نے بیانیہ پر مہر تصدیق کر دیا، حکومت کی کشتی ڈانواں ڈول ہے جس کےلئے کشمیر کا سودا کیاجارہاہے۔ اسرائیل نے فلسطین پر ظلم کے پہاڑ توڑے تو یاد ہے کس نے لندن میں کمپئین چلائی۔ جب عمران خان لندن میں کمپئین چلا رہا تھا اس وقت فلسطین میں ظلم و ستم ہو رہا تھا۔
مریم نے کہا کہ اس بات کا یقین رکھنا نالائقی سے عوام پر مصیبت میں مبتلا ہیں اس رات کی طلوع ضرور ہوگی، ن لیگ کا سورج طلوع ہونے کو ہے قوم جان گئی ملک کے حالات اللہ کے بعد نوازشریف ہی ٹھیک کر سکتا ہے ، عمران تمہارا یوم حساب قریب ہے، جاوید لطیف جیسے شیر کے ساتھ کھڑی ہوں ہر اس شخص کے ساتھ کھڑی ہوں جو نوازشریف کے نظرئیے کے ساتھ کھڑا ہے۔ اگر تم نے شیروں کو غدار کہا تو شیخوپورہ کا ہر بسنے والا اور سب غدار ہیں۔ مشرف کمر درد کے بہانے ملک سے فرار ہوا ۔جسٹس وقار کی عدالت کو تاریخ یاد رکھے گی ۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کے لئے خوشخبری۔۔ تنخواہوں و پنشن میں اضافے کی تجویز