’’عائزہ خان‘‘ نے تمام پاکستانی اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا 

May 16, 2021 | 11:53:AM
’’عائزہ خان‘‘ نے تمام پاکستانی اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ عائزہ خان نے انسٹاگرام پر  پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ کا اعزاز  اپنے نام کر لیا ہے۔

عائزہ خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 9 ملین یعنی 90 لاکھ ہو گئی ہے۔اداکارہ نے مداحوں کے لیے خاص پوسٹ اپ لوڈ کی جس میں انہوں نے اپنے فالوورز سے محبت کا اظہار کیا۔

 تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نے پتہ پکڑ  رکھا ہے جس پر  9 ملین لکھا ہے، کیپشن میں عائزہ نے لکھا کہ میں آپ سب سے محبت کرتی ہوں۔

View this post on Instagram

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

خیال رہے اداکارہ عائزہ خان کا شمار پاکستان کی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو انسٹاگرام پر کافی زیادہ متحرک دکھائی دیتی ہیں، یہ ناصرف اپنی فیملی کے ہمراہ تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرتی رہتی ہیں بلکہ اپنے ڈراموں سے متعلق بھی مداحوں کو بتاتی رہتی ہیں۔حال ہی میں اداکارہ نے اپنے شوہر دانش تیمور کے ہمراہ عید کے موقع پر ایک ویڈیو ریلیز کی تھی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا۔