چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کا تبادلہ ،نوٹیفکیشن جاری

Mar 16, 2026 | 23:48:PM
چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کا تبادلہ ،نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک)وفاقی حکومت نے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کا تقرر و تبادلہ کر دیا ہے۔

 اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 21 کے افسر ارشد مجید مہمند کو نیا چیف سیکریٹری گلگت بلتستان حکومت تعینات کیا گیا ہے، ارشد مجید مہمند اس سے قبل پاور ڈویژن میں بطور سپیشل سیکریٹری خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 21 کے افسر ابرار احمد مرزا کو چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کے عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ابرار احمد مرزا نے 24 اکتوبر 2023 کو چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کا چارج سنبھالا تھا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:موٹر سائیکل اور رکشہ مالکان کو پیٹرول پر سبسڈی دینے کا فیصلہ

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - گلگت بلتستان
ٹیگز: