پھالیہ : خاوند نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شجاع بھٹی)پھالیہ کے محلہ عید گاہ میں خاوند نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا۔
پھالیہ میں گھریلو تنازعہ پر افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں خاوند کی فائرنگ سے بیوی موقع پر جاں بحق ہو گئی۔ پولیس کے مطابق مقتولہ حنا کی شادی تقریباً دس سال قبل حسن نامی شخص سے ہوئی تھی اور وہ تین بیٹیوں اور ایک بیٹے کی ماں تھی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ کی وجہ گھریلو ناچاقی اور میاں بیوی کے درمیان تلخ کلامی بتائی جا رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے دو روز قبل بھی مقتولہ کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ واقعہ کے بعد مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی جبکہ تھانہ پھالیہ پولیس نے ملزم حسن کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شکارپور کے ملزم کو مویشی چُرانا مہنگا پڑ گیا، عدالت سے 23 سال قید کی سزا