دکی ؛ریموٹ کنٹرول دھماکے میں5ایف سی اہلکار شہید

Mar 16, 2026 | 21:32:PM
دکی ؛ریموٹ کنٹرول دھماکے میں5ایف سی اہلکار شہید
کیپشن: دھماکا،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رحمت اللہ موسیٰ خیل) دکی تحصیل لونی کے علاقے کلی بختیار خان میں ریموٹ کنٹرول دھماکے میں  پانچ ایف سی اہلکار شہیدہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل لونی کے علاقے کلی بختیار خان میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا ہے، پولیس کے مطابق دھماکا فرنٹیئر کور (ایف سی) کی گاڑی کو نشانہ بنا کر کیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں پانچ ایف سی اہلکار شہید ہوگئے ہیں ،شہید اہلکار پوست کی کاشت کے خلاف جاری آپریشن مکمل کرکے دکی واپس آرہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول دھماکے سے نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران پولیس اور اے ٹی ایف کی گاڑیاں بھی قافلے کے ساتھ موجود تھیں، ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس اور اے ٹی ایف کی گاڑیاں گزرنے کے بعد ایف سی کی گاڑی جیسے ہی موقع پر پہنچی تو زور دار دھماکہ ہوگیا۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد جمع کرنا شروع کر دیئے ہیں جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:موٹر سائیکل اور رکشہ مالکان کو پیٹرول پر سبسڈی دینے کا فیصلہ