چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد کارحیم یار خان واقعے پر گہرے دُکھ کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عاصم صدیقی)چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے رحیم یار خان واقعے پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، صدر آصف علی زرداری کی ہدایت پر سینیٹر روبینہ خالد فوری طور پر رحیم یار خان روانہ ہوگئیں۔
چیئرپرسن بی آئی ایس پی موقع پر جا کر صورتحال کا جائزہ لیں گی اور متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گی، بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز سے اعلیٰ سطحی کمیٹی تحقیقات کے لیے رحیم یار خان روانہ ہو گئی ہے، کمیٹی 24 گھنٹوں میں واقعے کی تفصیلی رپورٹ پیش کرے گی۔
سینٹر روبینہ خالد نے کہا کہ ممکنہ غفلت پر متعلقہ پارٹنر بینک کو نوٹس جاری کر دیا گیا، پارٹنر بینک پر بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جا رہا ہے،جاں بحق خواتین کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے مالی امداد دی جائے گی،زخمی خواتین کو 3 لاکھ روپے مالی امداد دی جائے گی۔
انھوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی کی جانب سے امدادی ادائیگیاں کل تک مکمل کر دی جائیں گی، واقعے کی شفاف تحقیقات ہوں گی اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا ۔
یہ بھی پڑھیں :ایران کے خلاف جنگ، امریکہ نے ابتک کتنے ارب ڈالر خرچ کیے؟