مرغی کی قیمتوں کوپر لگ گئے،فی کلو 45 روپے کابڑا اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شہزاد خان ابدالی)عیدالفطر قریب آتے ہی مرغی کی قیمتوں کوبھی پرلگ گئے۔
پشاورمیں ایک ہفتے کےدوران مرغی کی فی کلو قیمت میں 45 روپےکا اضافہ ہوگیاہے۔
پولٹری مارکیٹ میں زندہ مرغی کی قیمت405 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عمرہ ویزوں اور زائرین کی روانگی کی آخری تاریخ کا اعلان
لاہور کی اوپن مارکیٹ اور رمضان بازاروں میں بھی چکن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے جہاں چکن 8 روپے مزید مہنگا ہوکر 519 روپے فی کلوگرام ہوگیا جبکہ صافی گوشت کی قیمت 600 روپے سے تجاوز کرگئی ہے۔
زندہ برائلر فارم ریٹ 330 ،تھوک 344 اور پرچون 358 روپے فی کلوہے،فارمی انڈے 2 روپے اضافے کے ساتھ 202 روپے فی درجن ہوگئے ہیں۔
اس کےعلاوہ بیشترسبزیوں کی قیمت میں بھی 20 سے 30 روپےفی کلوتک اضافہ ہوچکاہےجبکہ پھلوں کی قیمتوں میں بھی 50 روپےفی کلو تک اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔