حیدرآباد میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے دہشتگرد گرفتار  کرلیا

Mar 16, 2026 | 00:17:AM
 حیدرآباد میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے دہشتگرد گرفتار  کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سی ٹی ڈی حیدرآباد  نے  پولیس چیک پوسٹ ایئرپورٹ کی حدود میں انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی میں ایک دہشتگرد کو گرفتار کر لیا۔ یہ دہشتگرد علاقہ سے غائب ہو کر بلوچستان چلا گیا تھا۔  خود ساختہ گمشدگی اختیار کرنے والا دہشت گرد بلوچستان سے واپسی پر گرفتار ہو گیا۔

 ایس ایچ او سی ٹی ڈی حیدرآباد نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔ یہ دہشتگرد  ریلوے ٹریک کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔

پولیس چیک پوسٹ ایئرپورٹ حیدرآباد  کی حدود سر مست کالونی سے دہشتگرد کو  گرفتار کیا۔

گرفتار دہشتگرد کے قبضے سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹرز، کارڈ وائر، دیسی ساختہ کریکر، آئی ای ڈی اور اسلحہ برآمد ہوا۔ اس  دہشت گرد سے متعلق انٹیلیجنس اطلاع مل چکی  تھی۔ ملزم ٹارگٹ کلنگ اور پنجاب جانے والے ریلوے ٹریک کو نقصان رسانی کے ارادے سے آیا تھا۔

دہشتگرد اپنے کمانڈر ذوالفقار خاصخیلی کی ہدایت پر بلوچستان سے حیدرآباد آیا ہے۔

ٹیگز: