علی امین گنڈاپور کی عمران خان سے ملاقات،بیرسٹر سیف نے اندر کی بات بتا دی

Mar 16, 2024 | 22:32:PM
علی امین گنڈاپور کی عمران خان سے ملاقات،بیرسٹر سیف نے اندر کی بات بتا دی
کیپشن: بیرسٹر سیف ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے ملاقات کی،وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اہم سیاسی امور پر مشاورت کی،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے عمران خان سے اہم سیاسی امور پر ہدایات لی،ملاقات کے دوران سینیٹ الیکشن میں خیبر پختونخوا سے ناموں پر مشاورت ہوئی،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے بانی پی ٹی آئی سے خیبر پختونخوا سے سینیٹ الیکشن کیلئے ناموں کی منظوری لی۔
بیرسٹر سیف نے کہاکہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے وزیر اعظم سے ملاقات کے بارے میں عمران خان کو تفصیلی بریفنگ دی،بانی پی ٹی آئی نے وزیر اعلی خیبرپختونخوا کو ہدایت دی کہ صوبائی حقوق کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں۔
پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہناتھا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا نے آئندہ ہونے والے ایس آئی ایف سی اجلاس کی حوالے سے بھی مشاورت کی، بانی پی ٹی آئی نے وزیر اعلیٰ کو ہدایت دی کہ صوبائی حقوق کیلئے ایس آئی ایف سی اور دیگر وفاقی پلیٹ فارم پر بات چیت کا سلسلہ جاری رکھیں، ملاقات کے دوران صوبے میں امن وامان کے حوالے سے بات چیت ہوئی، ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی نے شمالی وزیرستان میں ہونے والے حملے پر افسوس کا اظہار کیا۔
عمران خان نے وزیراعلیٰ کوہدایت کی کہ صوبے میں سکیورٹی صورتحال کی بہتری کیلئے ہر قسم اقدامات اٹھائیں، عمران خان نے وزیر اعلیٰ کو ہدایت دی کہ سکیورٹی معاملات میں سکیورٹی اداروں کیساتھ تعاون جاری رکھیں،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے صحت کارڈ کی بحالی اور رمضان پیکیج بریفنگ دی جس پر عمران خان نے خوشی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کے کئی سینئر رہنما سینیٹ کا ٹکٹ حاصل کرنے میں ناکام، نام بھی سامنے آ گئے