موٹروے ہکلہ انٹرچینج پر مسجد سے 3 لاکھ روپے کا جوتا چوری، سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے ایف آئی آر درج

Mar 16, 2024 | 20:34:PM
موٹروے ہکلہ انٹرچینج پر مسجد سے 3 لاکھ روپے کا جوتا چوری، سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے ایف آئی آر درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان حیدر )اسلام آباد پشاور موٹر وے  ہکلہ انٹر چینج سروس ایریا کی مسجد کے باہر سے نمازی کا3 لاکھ روپے کا جوتا چوری، مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ٹیکسلا پولیس کے مطابق قیمتی جوتے چوری کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے، سی سی ٹی وی کیمروں میں دیکھا جانے والا مشتبہ چور لگژری کار پر جوتا چوری  کرتے اور پھر وہاں سے فرار ہوتے ہوئے دیکھا گیا ہے،ایف آئی آر  کے متن کے  مطابق متاثرہ مسافر نے سی سی ٹی وی ویڈیو حاصل کرکے مسافر کی شناخت کرکے رابطہ کیا، مدعی کے مطابق جوتا  چرانے  والا غلطی ماننے کے  باوجود جوتے  واپس کرنے سے انکاری ہے، ایف آئی آر کے متن کے مطابق جوتا چوری کا واقعہ 23 جنوری کو پیش آیا  تھا۔

یہ بھی پڑھیں :ہمسایہ ملک میں عام انتخابات کا اعلان ،الیکشن کتنے مرحلوں میں اور کب سے کب تک ہوگا؟