ہالی وڈ  کی پہلی پاکستانی سپر ہیرو لڑکی کی سیریز  ’مس مارول‘ کا ٹریلر جاری

Mar 16, 2022 | 20:22:PM
 ہالی وڈ ، سٹوڈیو،  مارول  سیریز،  ’مس مارول‘ پوسٹر
کیپشن:  ہالی وڈ  سٹوڈیو  مارول کی  سیریز  ’مس مارول‘ کا پوسٹر (ویڈیو پکچر)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ہالی وڈ سٹوڈیو  مارول کی پہلی پاکستانی سپر ہیرو لڑکی کی سیریز  ’مس مارول‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ترکی اردو کی جانب سے شئیر کردہ خبر کے مطابق ’مس مارول‘ کی مرکزی کہانی ’کمالہ خان‘ نامی سپر ہیرو لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو کہ دراصل ایک پاکستانی نژاد لڑکی ہوتی ہے۔یہ پہلا موقع ہے کہ سائنس فکشن اور سپر ہیرو فلمیں اور ٹی وی سیریز بنانے والے ہالی وڈ سٹوڈیو  مارول  کی ویب سیریز کی کہانی نہ صرف پاکستانی بلکہ مسلم لڑکی کے گرد گھومے گی۔یہ سیریز جون 2022 میں ڈزنی پلس پر نشر ہوگی, جس کا مرکزی کردار پاکستانی نژاد امریکی اداکارہ ایمان ولانی نے ادا کیا ہے۔اس سیریز میں ایمان ویلانی 16 سالہ کمالہ خان کے روپ میں نظر آئیں گی جو جرسی سٹی کی رہائشی ہے۔کمالہ خان ایک ابھرتی ہوئی آرٹسٹ، گیمر اور فکشن کی آرٹسٹ ہے جو ایک سپر ہیرو کے طور پر ابھر کر اپنی راہ میں آنے والے چیلنجز کا مقابلہ کرتی ہے۔

اس ٹریلر میں پاکستانی اداکارہ نمرہ بچہ بھی موجود تھیں۔ٹریلر میں کمالہ خان کی پاکستان سے نسبت کو بھی کئی طرح سے اجاگر کیا گیا، کئی جگہ وہ شلوار قمیض میں ملبوس نظر آئی جبکہ کچھ دیسی ڈانس موو بھی کئے۔ٹریلر میں ایک جگہ وہ مسجد میں دیگر خواتین کے ساتھ نماز بھی ادا کررہی تھی۔ٹریلر میں اس پہلو کو واضح طور پر اجاگر کیا گیا کہ مس مارول اس کمپنی کی پہلی مسلم ویمن سپر ہیرو ہے۔آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے نے میرا مینن، عدیل العربی اور بلال فلاح کے ساتھ اس سیریز کو ڈائریکٹ کیا ہے۔شرمین عبید چنائے نے اس ٹریلر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ڈیڑھ سال تک مس مارول پر کام کیا اور اب میں اس کہانی کو دنیا کے ساتھ شیئر کرنے کے لئے مزید انتظار نہیں کرسکتی۔

یہ بھی پڑھیں:  شاندار تحفہ،عالیہ بھٹ کی فلم’برہماستر ‘ کا فرسٹ لک ویڈیو ریلیز