اہم ترین حلقہ این اے 249۔۔ کا غذات نامزدگی جمع کرانے کا کل آخری روز

Mar 16, 2021 | 18:12:PM
اہم ترین حلقہ این اے 249۔۔ کا غذات نامزدگی جمع کرانے کا کل آخری روز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے لئے مجموعی طور پر 10 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے ہیں۔
 تفصیلا ت کے مطا بق پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال ، سید حفیظ الدین، ہمایوں عثمان ، مسلم لیگ ن کے مفتاح اسماعیل ، پی ٹی آئی کے اشرف جبار قریشی ، ایم کیوایم کے محمد مرسلین اور فیاض قائم خانی ، تحریک لبیک پاکستان کے نذیر احمد کمالوی ،سنی تحریک کے احمد ( بلال قادری ) ، اے این پی کے اورنگزیب بنیری نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ کل کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری روز ہے۔ 
یا د رہے کہ یہ سیٹ پی ٹی آئی کے فیصل وا وڈا کے سینیٹر بننے کی وجہ سے خا لی ہو ئی تھی اور انہوں نے اس حلقہ سے شہبا ز شر یف کو شکست دی تھی۔