پنجاب بجٹ: واساکے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 4 ارب 32 کروڑ روپے مختص

Jun 16, 2026 | 19:49:PM
پنجاب بجٹ: واساکے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 4 ارب 32 کروڑ روپے مختص
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز )مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں واسا لاہور کے تقریباً 20 ارب روپے مالیت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے 4 ارب 32 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق بھائی گیٹ لفٹ اسٹیشن منصوبے کے لیے 17 کروڑ روپے، جبکہ بیگم کوٹ سیوریج سسٹم کے لیے 5 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

اسی طرح راوی روڈ کے سور پوائنٹ سیوریج سسٹم کے لیے 10 کروڑ روپے، رسول پارک سور پوائنٹ کے لیے 12 کروڑ روپے اور کوپر روڈ سور پوائنٹ منصوبے کے لیے 2 کروڑ 60 لاکھ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

گارڈن ٹاؤن سور پوائنٹ منصوبے کے لیے 3 کروڑ 60 لاکھ روپے جبکہ اچھرہ سیوریج سے متعلق منصوبے کے لیے 24 کروڑ روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

بجٹ میں ڈرینیج سیٹ مشینری کی خریداری کے لیے 15 کروڑ 80 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ جوبلی ٹاؤن میں ویسٹ واٹر پمپس اور متعلقہ مشینری کی فراہمی کے لیے 18 کروڑ 40 لاکھ روپے جبکہ نشتر زون کے لیے 26 کروڑ 50 لاکھ روپے تجویز کیے گئے ہیں۔

دستاویزات کے مطابق شہر میں نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر ویسٹ واٹر پمپس کی خریداری اور تنصیب کے لیے مزید 20 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ریسکیو ایمرجنسی کیلئے ترقیاتی بجٹ کی تجاویز سامنے آ گئیں