آذاد کشمیر میں سڑکیں انتشاری گروہ نے بلاک کیں، ریاستی ادارے انتشاری گروہ کی پلاننگ جان چکے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) یہ بات سامنے آ رہی ہے کہ آزاد کشمیر میں سڑکوں پر رکاوٹیں ریاست کے کسی ادارہ کے اہلکاروں نے کھڑی نہیں کیں بلکہ سڑکیں بند کرنے کے لئے رکاوٹیں نہیں انتشاری ٹولے نے کھڑی کر رکھی ہیں، جن کا مقصد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی نقل و حرکت کو روکنا ہے۔
سیکورٹی ذرائع نے انکشاف کیا کہ آزاد کشمیر کے بعض علاقوں میں انتشار پسند گروہ کے کارکنوں نے تربیت یافتہ سبوتاژ کارکنوں کی طرح منظم کارروائیاں کر کے راستے بلاک کئے۔ انتشاری ٹولے نے ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھائے اور الٹا منظم پروپیگنڈا کرکےلوگوں کو گمراہ بھی کیا۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ نام نہاد ایکشن کمیٹی بتدریج عوام کے سامنے ایکسپوز ہو گئی ہے،آزاد کشمیر کے عوام کے سامنے اصل صورتحال واضح ہوتی جا رہی ہے۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اداروں کے ذمہ دار اب جانتے ہیں کہ انتشاری ٹولے کی آزاد کشمیر میں کیا پلاننگ ہے۔ اداے جانتے ہیں کہ کون انہیں دوسری جانب کے راستے کھولنے کے لئے کہہ رہا ہے۔ ریاست کو آزاد کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے کوئی پریشانی نہیں ہے اور کوئی جلدی نہیں ہے۔
سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ آزاد کشمیر سیاسی طور پر متحرک خطہ ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام کہتے ہیں کہ ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے۔