ڈیرہ غازی خان میں وومن یونیورسٹی،4اضلاع میں ایگروپراسیسنگ پارک قائم کرنےکافیصلہ
لاہور ڈیویلپمنٹ پروگرام کے لیے مزید 10 ارب 60 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پنجاب حکومت نے مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں سرگودھا، خانیوال، اوکاڑہ اور بھکر میں ایگرو پراسیسنگ پارک قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ڈیرہ غازی خان میں وومن یونیورسٹی قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
بجٹ میں پنجاب کے 15 اضلاع میں کارڈیک سرجری یونٹس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اسی طرح الیکٹرک گاڑیوں پر ٹوکن ٹیکس کی چھوٹ 95 فیصد سے بڑھا کر 99 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ڈیرہ غازی خان میں کینسر ہسپتال اور بہاولپور میں چلڈرن ہسپتال قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
صوبہ بھر میں واٹر اینڈ سینیٹیشن سہولیات کے لیے 507 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ لاہور ڈیویلپمنٹ پروگرام کے لیے مزید 10 ارب 60 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔
پنجاب ڈیویلپمنٹ پروگرام کے لیے آئندہ مالی سال میں 31 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ پنجاب مثالی گاؤں پروگرام کے لیے 10 ارب روپے اور چیف منسٹر صاف پانی پروگرام کے لیے 8 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
خواتین وکلاء کی سہولت کے لیے لیڈی بار رومز کا قیام؛
بجٹ میں خواتین وکلاء کی سہولت کے لیے لیڈی بار رومز کے قیام کی مد میں 1 ارب 40 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، نئے مالی سال 2026-27 میں اس مقصد کے لیے خصوصی فنڈز بھی رکھے گئے ہیں،پنجاب بھر میں مزید 2 لیڈی بار رومز کے قیام کا منصوبہ شامل کیا گیا ہے جبکہ عدالتی کمپلیکسز میں خواتین وکلاء کے لیے جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
لیڈی بار رومز کے منصوبے پر مجموعی طور پر 33 کروڑ 20 لاکھ روپے خرچ کیے جائیں گے جبکہ حکومت نے خواتین وکلاء کے لیے سازگار اور محفوظ پیشہ ورانہ ماحول کی فراہمی کو اپنی ترجیحات میں شامل کیا ہے۔
پلگ اینڈ پلے فیکٹری پارک قائم کرنے کا فیصلہ
بجٹ میں 13 ارب 30 کروڑ روپے کی لاگت سے پلگ اینڈ پلے فیکٹری پارک قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،بجٹ میں سپورٹس گڈز سیکٹر کے لیے 5 ارب 50 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
انڈسٹریل سٹیٹ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت فیصل آباد، وہاڑی، رحیم یار خان، بہاولپور اور اے آئی آئی سی میں صنعتی اسٹیٹس کی ترقی کی جائے گی،193 ارب روپے کی لاگت سے صنعتی ترقی اور ایکسپورٹ پروموشن پروگرام کے تحت 463 صنعتی منصوبوں کو رعایتی مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔
بجٹ میں 70 کروڑ روپے کی لاگت سے ای کامرس اور ڈیجیٹل تجارت کے فروغ کے لیے بھی اقدامات شامل کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : آئندہ مالی سال میں چیف منسٹرز سپیشل انیشیٹوز کیلئے فنڈز مختص نہ کئے گئے