روزگار کراچی کا اصل مسئلہ، گرین بس نہیں: اداکارہ ثانیہ سعید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان کی معروف اور سینئر اداکارہ ثانیہ سعید نے کراچی میں بڑھتی آبادی اور بے روزگاری کے مسئلے پر آواز اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ صرف ٹرانسپورٹ منصوبوں سے شہر کے مسائل حل نہیں ہوں گے، شہریوں کو روزگار فراہم کرنا زیادہ ضروری ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثانیہ سعید نے شہر کو درپیش مختلف مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کے بجائے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر میرے پاس نوکری ہی نہیں تو میں گرین بس میں بیٹھ کر کہاں جاؤں؟
مزید پڑھیں:22 سالہ بھارتی اداکارہ کی پراسرار موت، سشانت سنگھ راجپوت کا نام بھی سامنے آگیا
کیا کبھی کسی نے سوچا ہے کہ اتنی بڑی آبادی اس شہر میں کیسے زندگی گزارے گی، جو اتنی زیادہ آبادی کے لیے بنایا ہی نہیں گیا تھا؟
اداکارہ کا کہنا ہے کہ اصل چیلنج لوگوں کو معیشت کا حصہ بنانا اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔
جب تک شہریوں کو روزگار نہیں ملے گا، صرف بس سروسز شروع کرنے سے کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئے گی۔