سری لنکا اےکے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی ٹیم آپے سے باہر ہوگئی، لڑائی کی ویڈیو وائرل

Jun 16, 2026 | 10:15:AM
 سری لنکا اےکے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی ٹیم آپے سے باہر ہوگئی، لڑائی کی ویڈیو وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )دمبولا میں سری لنکا اےکے ہاتھوں شکست کے بعد بھارت اے کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آپے سے باہر ہوگئے۔

بھارتی بیٹر سوریا ونشی نے سری لنکن کھلاڑی وشین ہالامباگے کو دھکا دیا جس کے جواب میں سری لنکن کھلاڑی نے بھی سوریاونشی کو خود سے دور ہٹایا۔


 
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دیگر کھلاڑیوں نے بیچ بچاؤ کرایا۔

اس سے قبل دوران میچ بھارتی کپتان تلک ورما بھی امپائرز سے الجھتے رہے۔

ون ڈے میچ میں بھارتی ٹیم سپر اوور میں 17 رنز نہ بنا سکی اور میچ ہار گئی۔