پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر، دو ممبران کیلئے نام فائنل کر لیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے 2 ممبران کی تعیناتی کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے نام فائنل کر لیے، عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ہماری لسٹ تیار ہے جلد نام منظر عام پر لائیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماوں نے حکومت کی مالی پالیسیوں پر شدید تنقید کی جبکہ عمر ایوب، شیخ وقاص اکرم اور تیمور سلیم جھگڑا نے ایف بی آر، ایران سے پیٹرول اسمگلنگ، ٹیکس بوجھ اور مہنگائی کے سنگین اثرات پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا، عمر ایوب نے 550 ارب کی پیٹرول اسمگلنگ اور 6100 ارب خسارے پر سوال اٹھائے، شیخ وقاص اور تیمور جھگڑا نے عوامی مشکلات، ٹیکس بوجھ اور غیرحقیقی اہداف پر شدید تنقید کی۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور پی ٹی آئی ارکان نے بجٹ پر شدید ردعمل دیتے ہوئے ایف بی آر، ٹیکس پالیسیوں اور مہنگائی کو آڑے ہاتھوں لیا۔
خیبرپختونخوا ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا کہ ہماری سیریز آف پریس کانفرنس جاری ہے، ملکی مسائل کو سیریز آف پریس کانفرنس میں کورکررہے ہیں، یہ کوئی بجٹ نہیں ہے، یہ صرف لیلہ بجٹ ہے، حکومت کہہ رہی مہنگائی کم ہوگئی ہے، ماضی کے مقابلے میں 125 فیصد تک مہنگائی بڑھ گئی ہے، دوران بجٹ میری تقریر بند کردی گئی، ہم حکومت کو کھلا چیلنج کرتے ہیں آئیں مارکیٹ چلتے ہیں، حکومت کو کہتے ہیں آئیں مل کر گراؤنڈ سروے کرتے ہیں۔
عمر ایوب نے کہا کہ زراعت 0.56 فیصد بڑھی ہے، زراعت میں کپاس اور دیگر اشیاء میں کمی ہوئی ہے، لائیو سٹاک کی ریشو میں تبدیلی ہوئی ہے، ماضی کے مقابلوں میں ایک لاکھ گدھوں کا اضافہ ہوا ہے، حکومت اپنی مرضی کے اعداد و شمار بنا رہی ہے، حکومت نے گراونڈ سرویسز کو مذاق بنا لیا ہے۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ آج فنانس کمیٹی میں تیل کے بحران اور اس کی قیمتوں کا پہلو اجاگر کیا، اس وقت ایران میں بلیسٹک ہیپرسانک مزائل چل رہے ہیں، 8 کڑور 20 لاکھ بیرل تیل کی پیداوار ہے، اس وقت 13-12 دن کے تیل کا ذخیرہ موجود ہے، عالمی منڈی میں تیل75 ڈالر فی بیرل پر آگیا ہے، آنے والے وقت میں روپیہ مزید گر سکتا ہے، آنے والے وقت میں ٹیکسز بڑھنے کا خدشہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایس آئی ایف سی کے اہداف اپنے مرضی سے جاری کئے جا رہے ہیں، ایران سے 550 ارب روپے سالانہ پیٹرول کی اسمگلنگ ہو رہی ہے مگر ایف بی آر کمیٹی میں اس معاملے پر خاموش رہا، حکومتی پالسیوں کے باعث بنک مالکان کو فائدہ پہنچایا جارہا ہے، حکومتیں پالیسیوں سےعام آدمی اورانڈسٹریزفائدے سے کوسوں دور ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے ایف بی آر پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ ادارے نے کرپشن کا نیا طریقہ کار ایجاد کیا ہے، کاروبار پہلے ہی بند ہیں، اس بجٹ نے ٹیکس دہندگان کا گلا گھونٹ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :عالمی جوہری ادارے کی ایرانی ایٹمی پلانٹ سے آلودگی کی وارننگ