ایران سے 45پاکستانی طلباتفتان پہنچ گئے،آبائی علاقوں کو بھجوانے کے انتظامات مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عیسی ترین)حالیہ ایران اور اسرائیل کشیدگی کے بعد ایران سے 45پاکستانی طلبا بلوچستان کے سرحدی علاقے تفتان پہنچ گئے ۔
نعیم قاسم شاہوانی اسسٹنٹ کمشنر تفتان کا کہنا ہےکہ 160پاکستانی طلبا راستے میں ہیں جو تفتان پہنچیں گے ،طلبا کا پاکستان ہاﺅس تفتان میں قیام و طعام کا بندوبست کیا گیا ہے ،ایران سے تمام طلبا کے پہنچے کے بعد انہیں انکے آبائی علاقوں کی جانب روانہ کیا جائیگا، طلبا کو ان کے آبائی علاقوں کو بھجوانے کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ،تفتان سے زائرین کی واپسی بھی معمول کے مطابق جاری ہے ،90 سے زائد پاکستانی طلبا زنجان سے ایرانی سرحدی شہر چاہ بہار پہنچ رہے ہیں ۔ یہ طلبا چاہ بہار سے گوادر پہنچیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں:ایران سے 450 پاکستانی زائرین کا انخلا مکمل کر لیا گیا:اسحاق ڈار