ڈالر انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں مزید مہنگا ،عید تعطیلات کے بعد ابتک 1 روپیہ اضافہ

Jun 16, 2025 | 18:32:PM
 ڈالر انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں مزید مہنگا ،عید تعطیلات کے بعد ابتک 1 روپیہ اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)درآمدی بل اور بیرونی قرض کی ادائیگی پر روپے پر پریشر بڑھ گیا ۔انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 21 پیسے مہنگا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 282.96 روپے سے بڑھ کر 283 روپے سے تجاوز کرگیا انٹربینک میں ڈالر 283 روپے 17 پیسے پر بند ہوا،
ماہرین کے مطابق عید تعطیلات کے بعد سے اب تک انٹربینک میں ڈالر 1 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔
دوسری جانب  اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 21 پیسے مہنگا ہوکر 285.34 روپے پر پہنچ گیا،  اوپن مارکیٹ میں یورو 44 پیسے اضافے سے 329.70 روپے کا ہوگیا ،اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 11 پیسے مہنگاہوکر 387.14 روپے پر آگیا ،اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 11 پیسے مہنگاہوکر 77.75  روپے کا ہوگیا ، جبکہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 8 پیسے مہنگاہوکر 75.97 روپے کا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:عمر سرفراز چیمہ کی تھانہ شادمان نذر آتش کیس  میں ضمانت منظور