برطانیہ بھی اسرائیل کی مدد کیلئے پر تولنے لگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 ںیوز )برطانوی وزیر خزانہ ریچل ریویس نے کہا ہے کہ برطانیہ ممکنہ طورپر ایران کے ساتھ تنازع میں اسرائیل کی مدد کرسکتا ہے۔
غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریچل ریویس نے کہاکہ مشرق وسطیٰ میں اضافی جنگی طیاروں کی منتقلی کا فیصلہ برطانوی مراکز اور عملےکے تحفظ کےلیےکیاگیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ سے انکار ،عدالت نےبڑا فیصلہ سنا دیا
انہوں نے کہا کہ ہم جنگی سازوسامان اپنی اور اپنے اتحادیوں دونوں کی ممکنہ مدد کےلیے بھیج رہے ہیں اور برطانیہ ممکنہ طورپر ایران کے ساتھ تنازع میں اسرائیل کی مدد کرسکتا ہے۔
اس کے علاوہ برطانیہ کی وزارت خارجہ نےاسرائیل کا سفر نہ کرنے کی ٹریول گائیڈ بھی جاری کردی ہے۔