متھیرا کا دبئی میں خوفناک حادثے کا شکار ہونے کا انکشاف 

Jun 16, 2023 | 12:40:PM
 پاکستان شوبز کی اداکارہ و میزبان متھیرا نے خوفناک حادثے کا شکار ہونے کا انکشاف کر دیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان شوبز کی اداکارہ و میزبان متھیرا نے خوفناک حادثے کا شکار ہونے کا انکشاف کر دیا۔

ایک حالیہ انٹرویو کے دوران اداکارہ و میزبان متھیرا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ گزشتہ برس ایک خوفناک حادثے کا شکار ہوئی تھیں۔

متھیرا نے بتایا کہ ان کا ایکسیڈنٹ ہوا جس کے باعث ان کا بازو فریکچر ہوگیا اور جبڑا بھی تیڑھا ہوگیا تھا۔

متھیرا کا کہنا تھا کہ وہ ایک سال تک طبی پیچیدگیوں کا شکار رہیں اور چلنے پھرنے سے بھی قاصر تھیں۔

متھیرا نے بتایا کہ اس حادثے سے ان کے گردے بھی متاثر ہوئے تھے جنہیں ٹھیک ہونے میں کافی وقت لگا اس دوران وہ جِم بھی نہیں جا سکیں اور مستقل بیٹھے رہنے کی وجہ سے وزن میں بھی اضافہ ہوا۔

یاد رہے کہ حادثہ گزشتہ سال 2019 میں اس وقت پیش آیا تھا جب وہ اپنی دوست کی سرخ رنگ کی ہنڈائی گاڑی میں سفر کر رہی تھیں۔ تفصیلات کے مطابق گاڑی کو دبئی کی ایک شاہراہ پر 2 ٹرکوں نے ٹکر مار دی، جس کے باعث وہ زخمی ہوئیں، جبکہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ 

معروف اور بے باک پاکستانی ماڈل کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک خصوصی پوسٹ شئیر کی گئی تھی جس میں انہوں نے حادثے کا شکار ہونے سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا تھا۔