عمران خان کے قریبی ساتھی طارق شفیع ،حامد زمان اور اسد کاکا خیل فارن فنڈنگ کیس سے بری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جمال الدین جمالی)بیکنگ جرائم کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے قریبی ساتھی طارق شفیع اور حامد زمان اور اسد کاکا خیل کو فارن فنڈنگ کیس سے بری کر دیا۔
لاہور بینکنگ جرائم کورٹ نمبر دو نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کو بری کر دیا،ملزمان حامد زمان، طارق شفیع اور اسد کاکا خیل کی طرف سے بیرسٹر میاں علی اشفاق نے دلائل دیئے۔
ایف آئی اے کی جانب سے ملزمان کے خلاف2022 میں مقدمہ درج کیا تھا،ملزمان پر انصاف ٹرسٹ کے لیئے فارن فنڈنگ کرنے کا الزام تھا، ایف آئی اے کی جانب سے ملزمان کے خلاف چالان جمع کروایا گیا تھا،ملزمان نے بریت کی درخواستیں دائر کیں،بینکنگ جرائم کورٹ نے ناکافی شواہد کی بنیاد پر تینوں ملزمان کو بری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں : محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر کس نے بنوایا؟ سینیٹر کا حیران کن دعویٰ