ایئر انڈیا کا ایک اور طیارہ حادثے کا شکار ،ابتدائی رپورٹ بھی آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ایئر انڈیا کے ایک اور طیارے کو حادثہ پیش آ گیا نیویارک جانے والا جہاز کے انجن نے ٹیکسی کے دوران کنٹینر کو اندر کھینچ لیا۔
گزشتہ روز ایک اور طیارہ سنگین حادثے کا اس وقت شکار ہو گیا جب نیویارک جانے والی پرواز ٹیکسی کے دوران رن وے پر سامان سے لوڈ کنٹینر کو جہاز کے انجن نے اندر کھینچ لیا۔
یہ واقعہ شدید دھند کے باعث پیش آیا اور اس حادثے کے نتیجے میں ایئر بس اے 350 طیارے کے ایک انجن کو بھی نقصان پہنچا۔
یاد رہے کہ حادثے کا شکار ایئر انڈیا کی پرواز AI101 جو دہلی سے نیو یارک جا رہی تھی۔
تاہم ایرانی فضائی حدود کی بندش کے باعث اپنا راستہ متاثر ہونے پر واپس نئی دہلی لوٹ آئی تھی۔
طیارہ واپسی پر جب لینڈنگ کے بعد ٹیکسی کر رہا تھا تو یہ حادثہ پیش آیا۔
مزید پڑھیں:چترال، گاڑی دریا میں گر گئی،ایک شخص جاں بحق
ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ٹگ کارگو کنٹینرز کو ٹرمینل 3 کے بیگیج میک اپ ایریا میں لے جا رہا تھا، گاڑیوں کی لین عبور کرتے ہوئے ایک کنٹینر ٹیکسی وے کے درمیان میں گرا اور جہاز کے دوسرے انجن سے ٹکرا گیا، دھاتی ٹکڑوں کو ہٹانے کے بعد جہاز کو کھڑا کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ایران نے امریکہ کے ساتھ کشیدگی اور اندرونی بدامنی کے بعد اپنی فضائی حدود کو عارضی طور پر بند کر دیا تھا اور صرف خصوصی پروازوں کی اجازت دی گئی تھی،بندش تقریباً 5 گھنٹے تک جاری رہی۔
ہندوستان کی سب سے بڑی ایئر لائن انڈیگونے کہا کہ اچانک فضائی حدود بند ہونے سے کچھ بین الاقوامی پروازیں متاثر ہوں گی، ایئر انڈیا نے کہا کہ پروازوں کو متبادل راستوں کی طرف موڑ دیا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں تاخیر یا منسوخی ہو سکتی ہے۔