ملک بھر میں شبِ معراج آج عقیدت و احترام کیساتھ منائی جائے گی،سندھ میں کل چھٹی کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ملک بھر میں رحمتوں اور برکتوں والی رات شبِ معراج آج 26 رجب بروز جمعتہ المبارک کو نہایت عقیدت اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔
اس موقع پر مساجد میں خصوصی عبادات، نوافل، درود و سلام اور محافلِ ذکر کا اہتمام کیا جائے گا۔
علمائے کرام شبِ معراج کے حوالے سے خصوصی خطابات کریں گے، جن میں واقعۂ معراج کی فضیلت اور اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی جائے گی۔
شبِ معراج کے موقع پر ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی، امن و سلامتی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:اڈیالہ جیل پنجاب حکومت کے زیر انتظام وفاق کا اس پر کوئی اختیار نہیں:اعظم نذیر تارڑ
سندھ حکومت نے شبِ معراج کے موقع پر سکولز میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 17 جنوری کو بند رہیں گے۔