پنجاب ریگولیشن آف کائٹ فلائنگ ایکٹ 2026 کیخلاف درخواست پر تفصیلات طلب 

Jan 16, 2026 | 11:49:AM
پنجاب ریگولیشن آف کائٹ فلائنگ ایکٹ 2026 کیخلاف درخواست پر تفصیلات طلب 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ نےپنجاب ریگولیشن آف کائٹ فلائنگ ایکٹ 2026 کیخلاف درخواست پرپنجاب حکومت سے ماضی میں ہونیوالی ہلاکتوں ، حادثات اور مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں۔
لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب ریگولیشن آف کائٹ فلائنگ ایکٹ 2026 کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس ملک محمد اویس خالد نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ پیش ہوئے،آئی جی پنجاب اور سی سی پی او کی محفوظ بسنت بارےکئے گئے اقدامات کی رپورٹ پیش کی گئی۔
وکیل پنجاب حکومت نے کہابسنت کو محفوظ بنانے کیلئےلاہورکوزونزمیں تقسیم کردیا ہے ،جسٹس ملک محمد اویس خالد نے کہا25سال بعد کائٹ فلائنگ کا تہوار منایا جا رہا ہے ،اب ایکٹ آچکا ، اس کیس کو کیسے سن سکتے ہیں ؟ 
وکیل درخواست گزاراظہر صدیق نے کہاکہ آئینی حیثیت کو چیلنج کیا ہے کہ آرڈیننس جاری نہیں ہوسکتا تھا ، اگر آرڈیننس جاری بھی کیا گیا تو وہ بد نیتی اور آئین کیخلاف تھا، پارکوں کی حد تک محفوظ بسنت منانے پر مجھے کوئی اعتراض نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹریفک پولیس مو بائل ایپ کے ذریعے بھی’ ’ای چالان‘‘کی تیاری
وفاق سےدھاگے کی امپورٹ و ہلاکت کا باعث بننے والے کیمیکل بارےبھی رپورٹ طلب کرلی گئی ،عدالت نے آئندہ سماعت پر ایڈیشنل سیکرٹری ہوم کو رپورٹ سمیت طلب کرلیا۔
عدالت نے سماعت 22 جنوری تک ملتوی کردی۔