ٹریفک پولیس مو بائل ایپ کے ذریعے بھی’ ’ای چالان‘‘کی تیاری

Jan 16, 2026 | 11:28:AM
 ٹریفک پولیس مو بائل ایپ کے ذریعے بھی’ ’ای چالان‘‘کی تیاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کراچی میں سیف سٹی کیمروں کے ذریعے ای چالان کے بعد اب موبائل فون کی خصوصی ایپ کے ذریعے بھی ای چالان کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے۔
 پولیس حکام کے مطابق اس سلسلے میں ایک خصوصی ایپ تیار کرالی گئی ہے جس سے جلد ہی تجرباتی طور پر کام شروع کیا جائے گا۔ 
حکام کے مطابق یہ ایپ کراچی کے مجاز پولیس افسران کے ذاتی موبائل فون میں ڈاؤن لوڈ کی جائے گی، پولیس افسر ڈیوٹی کے دوران اپنے علاقے میں کسی بھی گاڑی کی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی دیکھے گا تو وہ ایپ کے ذریعے تصویر بنائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:سرمایہ کاروں کا اظہار اعتماد،سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی،ڈالربھی سستا

 حکام کے مطابق خود کار سسٹم کے تحت وہ تصویر ٹریفک پولیس کے ای چالاننگ افسر تک جائے گی جو اس خلاف ورزی کا ای چالان جاری کرے گا جبکہ مذکورہ چالان میں ٹریفک پولیس افسر کی بھی نشاندہی کی جائے گی۔