آصف زرداری کی بلدیاتی انتخابات میں جیالوں کو شاندار فتح پر مبارکباد 

Jan 16, 2023 | 23:50:PM
سابق صدر، آصف علی زرداری، بلدیاتی انتخابات، جیالوں، شاندار فتح، مبارکباد،
کیپشن: آصف علی زرداری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری نے بلدیاتی انتخابات میں جیالوں کو شاندار فتح پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ شہید بھٹو کے جیالے، محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے بھائی انتخابی میدان میں ناقابل شکست ہیں، قائد عوام اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید سندھ کے عوام آپ کو نہیں بھولے۔
آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی کے ووٹروں کو سلام اور اظہار تشکر کرتے ہوئے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کے منتخب نمائندے یہ نہ بھولیں کہ سیاسی جنت عوام کے قدموں میں ہے، طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں اور وہ ہی بہترین منصف ہیں،سابق صدر نے کہاکہ جیالو بلاول بھٹو زرداری کی طاقت بن جاؤ مستقبل آپ کا ہے ،کراچی اور حیدرآباد میں پیپلزپارٹی کی فتح عہدے داروں اور کارکنوں کی محنت اور خدمت کا ثمر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عوام نے ثابت کر دیا پیپلز پارٹی ہی عوامی جماعت ہے ،نبیل گبول