ق لیگ کے رہنماؤں کی خاتون ایم این اے کو ’’اغوا‘‘کرنے کی منصوبہ بندی ،آڈیو لیک

Jan 16, 2023 | 15:42:PM
ق لیگ کے رہنماؤں کی خاتون ایم این اے کو ’’اغوا‘‘کرنے کی منصوبہ بندی ،آڈیو لیک
کیپشن: چودھری وجاہت حیس ،حسین الٰہی
سورس: 24 NEWS
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ق لیگ کے رہنماؤں کی چودھری وجاہت حسین اور ان کے بیٹے حسین الٰہی کی  خاتون ایم این اے کو ’’اغوا‘‘کرنے کی منصوبہ بندی کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی ۔

 رپورٹ کے مطابق  مسلم لیگ (ق) کے رہنماؤں چوہدری وجاہت حسین اور حسین الٰہی کی ایک مبینہ ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ اعتماد کے ووٹ کے  حوالے سے سیاسی بندو بست کی منصوبہ بندی کررہے ہیں ۔

آڈیو میں حسین الٰہی وجاہت حسین کے ساتھ قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کے اعتماد کے ووٹ کے حوالے  منصوبہ بندی پر تبادلہ خیال کر رہے تھے۔ حسین الٰہی  نے 80 سالہ مسلم لیگ ق کی ایم این اے مسز فرخ کا بھی غیر مناسب انداز میں حوالہ دیا۔

ضرور پڑھیں :کراچی بلدیاتی انتخابات: پیپلزپارٹی سب سے آگے، جماعت اسلامی کا دوسرا نمبر

دونوں نے یہاں تک کہ مسز فرخ کو "اغوا" کرنے کے منصوبے پر غور کیا۔