سوشل میڈیا پر پاکستانی ماڈلز کے خلاف منفی مہم کے معاملے میں اہم پیشرفت

Jan 16, 2023 | 14:12:PM
سوشل میڈیا پر پاکستانی ماڈلز کے خلاف منفی مہم کے معاملے میں اہم پیشرفت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستانی ماڈلز کیخلاف سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر منفی مہم چلانے کے معاملے پر ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ 

اس حوالے سے ایف آئی اے ذرائع سے پتا چلا ہے کہ اس منفی مہم کا حصہ بننے والے 4 سو اکاونٹس کی شناخت کرلی گئی ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق منفی مہم چلانے والے درجنوں اکاؤنٹ انڈیا سے آپریٹ ہو رہے تھے جبکہ لاہور، ملتان، پشاور اور اسلام آباد سے بھی کچھ اکاؤنٹ استعمال کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیے: کبریٰ خان کےخلاف مواد سوشل میڈیا سے ہٹانے کا حکم

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے پرپیگینڈا مہم چلانے والے مرکزی اکاؤنٹس کو بھی شارٹ لسٹ کرنا شروع کر دیا ہے۔

اس کارروائی مزید نتیجہ خیز بنانے کیلئے ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ سرکل نے متعلقہ اضلاع میں ایف آئی اے حکام سے رابطے بھی شروع کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: کبریٰ خان کیخلاف مہم ،ایف آئی اے فعال ،سوشل میڈیا اکائونٹس سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش