کبریٰ خان کیخلاف مہم ،ایف آئی اے فعال ،سوشل میڈیا اکائونٹس سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش

Jan 10, 2023 | 15:13:PM
فائل فوٹو
کیپشن: کبریٰ خان کیخلاف مہم چلانے والے سوشل میڈیا اکائونٹس سے متعلق رپورٹ
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )کبریٰ خان کیخلاف مہم ،ایف آئی اے فعال ،سوشل میڈیا اکائونٹس سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کردی ۔

تفصیلات کے مطابقسندھ ہائی کورٹ میں اداکارہ رابعہ اقبال عرف کبریٰ خان کی میجر (ر) عادل فاروق راجہ کے خلاف دائر کی گئی درخواست پر سماعت ہوئی۔ایف آئی اے نے عدالت کو آگاہ کیا ہے کہ ادارے نے اداکارہ کی درخواست پر کارروائی شروع کردی ہے۔ کبریٰ خان کے خلاف مہم چلانے والے تمام اکاؤنٹس بلاک کرنے کے لیے کیس کو  پی ٹی اے میں بھیج دیا گیا ہے اور  یوٹیوب، ٹوئٹر، انسٹا گرام سمیت دیگر اکاؤنٹس بلاک کرنے کا  کہا گیا ہے۔عدالت نے درخواست گزار کو ایف آئی اے کی انکوائری میں تعاون کرنے کی  ہدایت کرتے ہوئے سماعت کو 23 جنوری تک ملتوی کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کبریٰ خان کی درخواست پر27 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کیخلاف کارروائی

واضح رہے کہ درخواست گزار  کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یوٹیوبر اور سابق فوجی افسر نے میڈیا انڈسٹری کی چار اداکاراؤں کے خلاف جھوٹے الزامات لگا کر ان کی تذلیل کی، جھوٹے اور من گھڑت الزامات سے میری مؤکل اور دیگر اداکارائوں کی عزت اور وقار کو مجروح کیا گیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ یوٹیوبر عادل فاروق راجہ نے بعد میں ایک اور ویڈیو میں وضاحت کی اور اپنی گزشتہ ویڈیو میں دیے گئے اپنے مؤقف سے مکر گئے۔

اس دوران درخواست گزار سمیت اداکاراؤں کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا، ہتک آمیز مواد کو ہٹانے کے لیے ایف آئی اے اور پی ٹی اے سے رابطہ کیا گیا ہے لیکن یوٹیوب کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

یاد رہے کہ کبریٰ خان کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں کہا گیا تھا کہ یو ٹیوبرسابق فوجی افسر نے میڈیا انڈسٹری کی 4 اداکاراؤں کے خلاف جھوٹے الزامات لگا کرتذلیل کی۔ جھوٹے اور من گھڑت الزامات سے میری اور دیگر اداکاراؤں کی عزت و وقار کو مجروح کیا گیا۔