بلدیاتی انتخابات نتائج؛ چیئرمین پیپلزپارٹی نے بڑا دعویٰ کردیا

Jan 16, 2023 | 00:24:AM
کراچی، حیدر ااباد، بلدیاتی انتخابات کے نتائج، بلاول بھٹو زرداری
کیپشن: بلاول بھٹو زرداری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی اور حیدرآباد کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے اپنی جیت کے دعوے کئے جا رہے ہیں،ایسے میں ایک دعویٰ وزیر خارجہ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے بھی سامنے آیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا میدان مار لیا ہے، انہوں نے پیپلز پارٹی کے انتخابی نشان تیر والا جف بھی لگایا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی میئر کے امیدوار کو شکست، پیپلزپارٹی کا دعویٰ