ملزمان نے دو بہنوں کو رشتے دکھانے کے بہانے گھر لے جاکر جنسی زیادتی کا نشانہ بنادیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )لاہور کے جنوبی چھاونی کے علاقے میں دو سگی بہنوں کو تین ملزمان نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
لاہور پولیس نے لڑکیوں کی والدہ کے بیان پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، مدعیہ کے بیان کے مطابق ملزمان رشتے دکھانے کا بہانہ بنا کر دونوں بہنوں کو گھر سے لیکر گئے تھے۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزمان جان محمد، بلال اور خرم نے نشہ آور چیز پلا کر بیٹیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا،ملزمان نے زیادتی کی ویڈیو بنا کر خاموش رہنے کی دھمکی دی۔
پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز مری پہنچ گئیں