وزیر اعلیٰ مریم نواز مری پہنچ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حیدر علی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز مری پہنچ گئیں جہاں وہ کشمیر پوائنٹ پر اپنی نجی رہائش گاہ میں قیام کریں گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب بذریعہ ایکسپریس وے مری پہنچیں جبکہ نواز شریف پہلے ہی گزشتہ روز سے مری میں موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کل گورنمنٹ ہاؤس کشمیر پوائنٹ میں مری ڈویلپمنٹ سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کریں گی جس میں مختلف محکموں کے سیکرٹریز بھی شرکت کے لیے مری پہنچیں گے۔
وزیر اعلیٰ کی آمد کے موقع پر شہر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے،دورانِ سفر وزیر اعلیٰ پنجاب نے پھری کے مقام پر ایک ریسٹورنٹ پر مختصر قیام کیا جہاں انہوں نے خود 3 کپ کافی تیار کی جبکہ 8 کپ چائے بھی بنوائی،کافی وزیر اعلیٰ ان کے صاحبزادے جنید صفدر اور بہو نے نوش کی۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے ریسٹورنٹ کی صفائی ستھرائی اور چائے کے معیار کی تعریف کی اور وہاں موجود سیاحوں سے ملاقات بھی کی۔
یہ لمحہ دل کو چھو لینے والا ہے — وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف مری کی جانب جاتے ہوئے ایک سڑک کنارے ڈھابے پر رکیں اور خود چائے بنائی سادگی اور محبت کی یہ مثال دل جیت لیتی ہے pic.twitter.com/jkNKM8fabq
— Mian junaid (@jmian1090) February 16, 2026
یاد رہے کہ ریسٹورنٹ پر اس سے قبل آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان بھی متعدد مرتبہ قیام کر چکے ہیں،وزیر اعلیٰ پنجاب نے ریسٹورنٹ کا پانچ ہزار روپے کا بل بھی ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں : ٹی20 ورلڈ کپ؛ آسٹریلوی ٹیم کیلئے خوشخبری، اہم کھلاڑی کی ٹیم میں واپسی