اسلام آباد ہائیکورٹ بار انتخابات کے حتمی نتائج کا نوٹیفیکیشن جاری

Feb 16, 2026 | 09:55:AM
 اسلام آباد ہائیکورٹ بار انتخابات کے حتمی نتائج کا نوٹیفیکیشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( احتشام کیانی)اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے انتخابات کے حتمی نتائج کا نوٹیفیکیشن جاری کردیاگیا۔
عادل عزیز قاضی ایڈووکیٹ کی سربراہی میں پانچ رکنی الیکشن بورڈ نے نوٹیفکیشن جاری کیاجس کے مطابق صدارتی امیدوار سید واجد علی گیلانی 770 ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرارپائے ہیں۔
 نوٹیفیکیشن کے مطابق سیدواجدعلی گیلانی کے مدمقابل چوہدری محمد اشرف گجر نے 761 ووٹ حاصل کیے،مختصر مارجن سے ہارنے والے اشرف گوجر نے دھاندلی کے الزامات عائد کر تے ہوئے آج پریس کانفرنس میں دھاندلی کے الزامات سے آگاہ کرنے کااعلان کیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیشی وزیراعظم طارق رحمان کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی احسن اقبال کریں گے
جنرل سیکرٹری قاسم نواز عباسی اور 12 رکنی ایگزیکٹو باڈی بلامقابلہ منتخب ہو گئی تھی،نائب صدر کی نشست پر صابر احمد بھی بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔