ویلنٹائن ڈے پر جوڑے کی ریت چھانتے ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

Feb 16, 2023 | 15:25:PM
ویلنٹائن ڈے پر جوڑے کی ریت چھانتے ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ویلنٹائن ڈے پر آسٹریلوی ساحل سمندر پر ایک جوڑے کی ریت چھانتے ہوئے ویڈیو  سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویلنٹائن ڈے پر آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے کوگی بیچ پر ایک عجیب و غریب واقع پیش آیا جہاں ایک جوڑا رومانوی لمحات گزارنے کی بجائے ریت سے انگوٹھی تلاش کرتا رہا۔ دلہن کی انگوٹھی کھو نے کی بعد جوڑے کے حسین لمحات ساحل سمندر کی ریت کھودنے میں گزرے تھے۔ 

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑکے کا نام ، زی، جبکہ لڑکی کا نام ،سائی، بتایا جاتا ہے۔ زی نے اپنی محبوبہ سائی کو شادی کے لیے پرپوز کرنا تھا جس کے لیے اس نے ویلنٹائن ڈے کا انتخاب کیا۔ لڑکا ویلنٹائن ڈے پر اپنی محبوبہ  کو سرپرائز دینے اور شادی کے لیے پرپوز کرنے کے لیے سڈنی شہر کے بیچ کوگی لے گیا۔محبوبہ کو خوش کرنے کی خاطر لڑکے نے ساحل سمندر پر ریڈکارپٹ ، موم بتیوں اور دیگر آرائشی اشیاء کے ساتھ وسیع انتظامات کیے تھے۔ یہاں تک کہ لڑکے نے ساحل سمندر پر ، میری می،  بھی لکھوا  رکھا تھا۔ 

مزید پڑھیں: گھر کی چھت سے سانپ نکلنے کی  خوفناک ویڈیو، سوشل میڈیا پر وائرل

لڑکا محبوبہ کو میری می والے نشان کی طرف لے جاتا ہے اور گھٹنوں کے بل بیٹھ کر سوال کرتا ہے کہ ، کیا آپ مجھ سے شادی کریں گی، ۔ جس پر لڑکی بغیر کچھ سوچے خوشی سے اچھلتے ہوئے ہاں کر دیتی ہے اور لڑکے کو گلے لگا لیتی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by SAI. (@wasaibi.xo)

پھر لڑکا اپنی انگلی سے انگوٹھی نکال کر لڑکی کو پہنا دیتا ہے جس پر جوڑا ایک بار پھر بگل گیر ہو جاتا ہے۔ اسی دوران لڑکی کی انگلی سے ڈھیلی انگوٹھی گر کر ریت میں کھو جاتی ہے۔ پھر رومانوی لمحات گزارنے کے لیے  ساحل سمندر پر آیا جوڑا ریت میں کھوئی ہوئی انگوٹھی کی تلاش میں لگ جاتا ہے۔  

کافی دیر کی تلاش کے بعد جوڑا ریت میں سے کھوئی ہوئی انگوٹھی تلاش کر لیتا ہے جو کہ ان کے لیے بہت ہی خوشی کا باعث بنتا ہے۔ اس دلفریب منظر کی ویڈیو کو ریت میں سے انگوٹھی تلاش کرنے والی لڑکی سائی نے خود سوشل میڈیا پر شیئر کیا جس کو صارفین نے خوب سراہا اور لاکھوں ویوز، لائیکس اور کمنٹس دیے۔