پی ایس ایل 8: کراچی کنگز نے میر حمزہ کی جگہ عاکف جاوید کو اسکواڈ میں شامل کرلیا

Feb 16, 2023 | 15:10:PM
پی ایس ایل 8: کراچی کنگز نے میر حمزہ کی جگہ عاکف جاوید کو اسکواڈ میں شامل کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن میں کراچی کنگز کی جانب سے فاسٹ باؤلر میر حمزہ کی جگہ عاکف جاوید کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

میر حمزہ پشاور زلمی کے خلاف میچ کے دوران انجرڈ ہوئے تھے، ان کی انگلی میں فریکچر ہوا تھا۔

کراچی کنگز کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے میر حمزہ کی جگہ عاکف جاوید کو اسکوڈ میں شامل ہونے کی تصدیق کی گئی۔

کراچی کنگز کا آج اسلام آباد یونائٹڈ سے ٹاکرا ہوگا۔