ساس  اور سسر کا  دولہے کو سگریٹ پلا کر استقبال، ویڈیو  سوشل میڈیا پر وائرل

Feb 16, 2023 | 11:48:AM
ایک دولہا کا اس کے والد اور ساس کے ذریعہ سیگریٹ اور پان کے ساتھ استقبال
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ایک دولہا کا اس کے والد اور ساس کے ذریعہ سیگریٹ اور پان کے ساتھ استقبال کرنے کی ویڈیو نے انٹرنیٹ کو تقسیم کر دیا ہے۔ جب کہ بہت سے لوگوں نے نشاندہی کی ہے کہ یہ ایک قدیم روایت ہے جو کہ کچھ حصوں میں برقرار ہے، دوسروں نے کہا کہ ایسی رسومات کو فوری طور پر روکا جانا چاہیے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دولہا صوفے پر بیٹھے ہوا ہے۔ بعد میں، اس کی ساس اس کے منہ میں سگریٹ ڈالتی ہے جبکہ اس کے سسر سگریٹ جلاتے ہیں۔ جیسا کہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دولہا  سگریٹ نہیں پیتا اور بعد میں سسر دوبارہ اسے اپنے منہ سے لے لیتے ہیں۔رسم کے مطابق دولہا کچھ رقم ان دونوں کو دے دیتا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Joohi K Patel (@joohiie)

اب یہ ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں لوگ روایت پر اختلاف کر رہے ہیں۔ 

ایک   صارف نے لکھا، ’’ہاں بہار میں بھی ہم دولہا کے گھر والوں کو پان، سگریٹ دیتے ہیں۔‘‘

جب کہ دوسرے  صارف نے لکھا، ’’یہ مکمل طور پر بکواس ہے۔ تمباکو نوشی کینسر کا باعث بنتی ہے اور صرف سوشل میڈیا کی توجہ کے لیے وہ ایسا کر رہے ہیں۔