وزیراعظم کی لاہور آمد پر ترین گروپ کا پاور شو۔حکومت کا ساتھ دینگے یا نہیں ۔ بتا دیا

Feb 16, 2022 | 13:32:PM
وزیراعظم کی لاہور آمد ترین گروپ کا پاور شو
کیپشن: جہانگیر ترین فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان کے لاہور میں آنے سے پہلے لاہور میں بڑی ہلچل، جہانگیر ترین گروپ کا بھرپور پاور شو، عون چودھری کے عشائیے میں 25 سے زائدارکان اسمبلی نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق  عون چودھری کے عشائیے میں  جہانگیر ترین، نعمان لنگڑیال،اجمل چیمہ، اسحاق خاکوانی کے علاوہ مشیر وزیراعلیٰ عبدالحی دستی ، راجہ ریاض،خرم لغاری ، آصف مجید ، بلال وڑائچ ، عمرآفتاب ڈھلوں ، طاہر رندوا بھی شریک ہوئے۔

جہانگیر ترین نے اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں اور ہر سیاسی جماعت کیساتھ  ہمیشہ سے رابطہ ہے۔ اس وقت سیاسی صورتحال نازک ہے،حکومت کا ساتھ دینا ہے یا نہیں فیصلہ مناسب وقت پر کرینگے۔ آج کی بیٹھک میں جو نہیں آئے وہ فون پر مشاورت میں شامل تھے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ عام آدمی کا گزارہ مشکل ہو گیا۔ملکی حالات کے پیش نظر گروپ کی میٹنگ ضروری تھی تاکہ موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے کوئی فیصلہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: سکولوں میں سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری

انہوں نے مزید کہاکہ ملک میں سیاسی ماحول گرم ہو چکاہے، ملک کے معاشی حالات انتہائی خراب  ہے، عوام کا مہنگائی کے طوفان میں گزارہ کرنا مشکل ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ظالم شوہر نے بیوی بچوں اور ساس کوقتل کردیا۔ وجہ کیا بنی؟