مریم نواز نے بیرون ملک جانےکی پلاننگ شروع کر دی ،شبلی فرا ز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ عمران خان کا ہمیشہ سے موقف رہا ہے کہ سینٹ الیکشن شفاف ہونے چاہئیں۔ الیکٹورل ووٹ کے امین لوگوں کو عوام کا ووٹ غلط استعمال نہیں کرنا چاہیے۔
تفصیلا ت کے مطا بق شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ماضی کی حکومتوں نے سیاست میں پیسے کے کلچر کو عام کیا ، ہمارا واضح موقف ہے کہ پیسے کی سیاست ختم کرکے اہلیت اور میرٹ کو فروغ دیا جائے ۔سینٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست آج شام تک مکمل ہو جائے گی۔
شبلی فرا ز کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز نے اقرار کرلیا کہ پی ڈی ایم کا مستقبل اندھیرے میں ہے۔ مریم نواز نے بیرون ملک جانے کا عندیہ دے دیا ہے، سمجھ نہیں آتی انکو ایسی بیماریاں کیوں لاحق ہوتی ہیں جن کا پاکستان میں علاج ممکن نہیں۔
انہو ں نے کہا کہ مریم نواز اس طرح کے پیغامات سے بیرون ملک جانے کی راہ ہموار کررہی ہیں۔ حکومت کی طرف سے مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت قطعی نہیں دی جائے گی۔ نواز شریف یہاں سے علاج کروانے گئے اور باہر جاکر سیاست شروع کردی۔شبلی فرا ز نے کہا کہ نواز شریف کو پاسپورٹ کے بجائے ٹریول ڈاکومنٹ جاری کرینگے تاکہ وہ وطن واپس آئیں۔ ہم کیسے ایک قانون کے مطلوب شخص کو پاسپورٹ دے کر مدد کرسکتے ہیں۔ ایسا نہیں ہو سکتا ہم سہولت کار بنیں اور نواز شریف کہیں اور چلے جائیں۔