لاڑکانہ، گیس لیکج دھماکہ،5 گھروں کی چھتیں گر گئیں، متعدد افراد زخمی

Dec 16, 2025 | 15:40:PM
لاڑکانہ، گیس لیکج دھماکہ،5 گھروں کی چھتیں گر گئیں، متعدد افراد زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاڑکانہ میں گھر میں گیس لیکج سے دھماکے کے باعث مکانات کی چھتیں گرنے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

لاڑکانہ لہرکالونی میں گیس لیک ہونے کے باعث گھر میں خوفناک دھماکا ہوا۔

 دھماکے سے 5 گھروں کی چھتیں گرگئی، ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا گیس سلینڈر پھٹنے سے ہوا۔

پولیس کے مطابق جائے وقوع سے کچھ لوگوں کو زخمی حالت میں ملبے سے نکالا گیا ہے، مزید لوگ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:پنجاب میں صرف کام نہیں بلکہ معجزات ہورہے ہیں:عظمیٰ بخاری