بڑی خبر ۔۔ایف بی آر نے اسلام آباد میں پراپرٹی کی ویلیو ایشن ٹیبل معطل کر دیں

Dec 16, 2025 | 14:37:PM
 بڑی خبر ۔۔ایف بی آر نے اسلام آباد میں پراپرٹی کی ویلیو ایشن ٹیبل معطل کر دیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)ایف بی آر نےاسلام آباد میں پراپرٹی کے نئےویلیوایشن ریٹس واپس لےلیے،نوٹیفکیشن معطل کر دیا گیا۔

ترجمان ایف بی آر کےمطابق تجارتی تنظیموں کےشدید تحفظات سامنے آنےپرنوٹیفکیشن واپس لیاگیا،ایف بی آر نے 8 دسمبر 2025 کو نئی ویلیو ایشن ٹیبل جاری کی تھی جس کےتحت بعض علاقوں میں ڈیڑھ سو سے دوسو فیصد جبکہ مجموعی طور پر سترہ سو فیصد تک اضافہ کیا گیا تھا۔

تاجروں کامؤقف تھاکہ نئے ریٹس سےپراپرٹی کی خرید و فروخت مہنگی ہوجائےگی،ایف بی آر کےمطابق نئی ویلیو ایشن ٹیبل 31 جنوری 2026 تک یادرست شدہ نئی ٹیبل جاری ہونےتک معطل رہےگی جبکہ اس دوران پرانی ویلیوایشن ٹیبل ہی نافذ العمل رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں:مہنگائی کی ستائے عوام کیلئے بری خبر، آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ