ایکسپریس وے پر دھند کے باعث 10 گاڑیوں کا خوفناک تصادم، 4 افراد ہلاک 25 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)اتر پردیش کے ضلع متھرا میں منگل کی صبح شدید دھند کے باعث دہلی آگرہ ایکسپریس وے پر بڑا حادثہ پیش آیا، جہاں 7 بسوں اور 3 کاروں کے درمیان خوفناک تصادم ہوا۔
حادثے کے نتیجے میں کم از کم 4 افراد ہلاک جبکہ 25 دیگر زخمی ہو گئے، تصادم کے بعد کئی گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، جس سے مسافروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شلوک کمار نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کم حدِ نگاہ حادثے کی بڑی وجہ بنی، شدید دھند کے باعث متعدد گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں، جس کے بعد چند گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ، مقامی پولیس اور انتظامیہ کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، سرچ اور ریسکیو آپریشن مکمل جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، خوش قسمتی سے کسی بھی زخمی کی حالت تشویشناک نہیں۔
#BREAKING | 10 Buses, Cars Crash, Catch Fire Amid Fog On Delhi-Agra Expressway, 4 Dead
— NDTV (@ndtv) December 16, 2025
NDTV's Saurabh Gautam joins @divyawadhwa with more details from the accident site pic.twitter.com/t0wktGm77k
ضلع مجسٹریٹ متھرا، چندر پرکاش سنگھ نے کہا کہ امدادی کارروائیوں کے لیے 12 سے زائد فائر ٹینڈرز اور 14 ایمبولینسز تعینات کی گئیں۔ زخمیوں کو سی ایچ سی بالدیو اور ضلع اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔