کراچی اور بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے،لوگ گھروں سے باہر نکل آئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احسن عباسی)کراچی اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کے باعث شہری خوف و ہراس کا شکار ہوگئے۔
کراچی کے علاقے آئی آئی چندریگر روڈ، لیاری، صدر، کلفٹن، پی ای سی ایچ ایس اور ڈی ایچ اے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، اس کے ساتھ سائٹ ایریا، ٹیپو سلطان روڈ، پہلوان گوٹھ اور بحریہ ٹاؤن میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے 12 بجکر 51 منٹ پر محسوس کیے گئے، زلزلے کے بعد لیاری نیا آباد کی عمارت کے رہائشی خوفزدہ ہو کر باہر نکل آئے، جس پر پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو حکام نے اس بات کی تصدیق کر دی کہ عمارت کو زلزلے کے جھٹکوں سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔
کراچی میں زلزلے کے جھٹکوں کا دورانیہ کم و بیش 18 سے 22 سیکنڈ تک رہا،کچھ علاقوں میں زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ جبکہ کچھ علاقوں میں 5.2 ریکارڈ کی گئی، گہرائی 12 کلو میٹر تھی۔
ادھر بلوچستان کے علاقے وندر، حب، گڈانی اور سومیانی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.2 اور گہرائی 12 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ زلزلے کا مرکز کراچی سے87 کلو میٹر دور سومیانی میں تھا۔
یہ بھی پڑھیں:وسطی میکسیکو میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ
اس سے چند گھنٹے پہلے سبی اور گردونواح میں بھی زلزلہ آیا جس کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز سبی کے جنوب مغرب میں 53 کلو میٹر دور تھا، زلزلے کے باعث تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔