پاکستان میں پالیسی ریٹ آج بھی خطے کے تمام ممالک سے زیادہ،مدثر مسعود چوہدری
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز ) پاکستان انڈسٹری اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن فرنٹ (پیاف ) کے سینئر وائس چیئرمین و سابقہ ایگزیکٹو کمیٹی ممبر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری مدثر مسعود چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے صرف پالیسی ریٹ کو ہی واحد ذریعے کے طور پر استعمال کرنا مضحکہ خیز ہے ،حقیقت یہ ہے کہ پاکستان جیسے ممالک میں مہنگائی کی بنیادی وجہ سپلائی چین میں رکاوٹیں ہیں اس لئے سخت مانیٹری پالیسی موثر ثابت نہیں ہوسکتی ۔پاکستان میں پالیسی ریٹ آج بھی خطے کے تمام ممالک سے زیادہ ہے جس کی وجہ سے معیشت میں حصہ ڈالنے والے کاروبار اپنا بھرپور کردار ادا نہیں کر پارہے ۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سخت مانیٹری پالیسی ان معیشتوں میں اثر دکھاتی ہے ،جہاں مہنگائی طلب میں اضافے کے باعث ہو ،جبکہ پاکستان میں مسئلہ طلب کی زیادتی نہیں، بلکہ سپلائی کی کمی ہے۔انہوں نے کہاکہ پالیسی ریٹ زیادہ ہونے کی وجہ سے سرمایہ مارکیٹ میں نہیں آرہا، جس کی وجہ سے اس کی قلت ہے ، آج بھی حکومت نجی بینکوں سے قرض لینے میں سر فہرست ہے، حالانکہ یہ قرض نجی شعبے کو ملنا چاہیے تاکہ معیشت میں تحرک آئے ۔ مدثر مسعو د چوہدری نے کہا کہ پالیسی ریٹ کو مرحلہ وار سنگل ڈیجٹ میں لانے کی ضرورت ہے تاکہ سرمایہ بینکوں سے نکل کر مارکیٹوں میں آ ئے ۔پاکستان میں پالیسی ریٹ آج بھی خطے کے تمام ممالک سے زیادہ ہے جس کی وجہ سے معیشت میں حصہ ڈالنے والے کاروبار اپنا بھرپور کردار ادا نہیں کر پارہے ۔
یہ بھی پڑھیں:خوشخبری۔۔ترکی کی فلم ’’کلیاس ٹو‘‘ پہلی مرتبہ پورے پاکستان میں ریلیز ہوگی