بلاول بھٹو کی سربراہی میں اہم ہائبرڈ اجلاس، انتخابی مہم کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال

Dec 16, 2023 | 20:47:PM
بلاول بھٹو کی سربراہی میں اہم ہائبرڈ اجلاس، انتخابی مہم کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال
کیپشن: بلاول بھٹو، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں بلاول ہاؤس میں اہم ہائبرڈ اجلاس ہوا،اجلاس میں عام انتخابات کے شیڈول اور انتخابی مہم کے حوالے سے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
اجلاس میں پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی شریک ہوئیں،اجلاس میں یوسف رضا گیلانی، شیری رحمان، شازیہ مری، فیصل کریم کنڈی، نثار کھوڑو، مخدوم احمد محمود اور محمد علی شاہ باچہ شرکت کی،اجلاس میں مراد علی شاہ، منظور وسان، حسن مرتضی، روزی خان کاکڑ، ناصر شاہ اور صغیر قریشی بھی شریک ہوئے،اجلاس میں خورشید شاہ، قمر زمان کائرہ، میر ثنااللہ زہری، ندیم افضل چن، شرجیل میمن اور مکیش چاولہ موجودتھے۔
اجلاس میں عام انتخابات کے حوالے سے پارٹی منشور اور عوامی رابطہ مہم پر بھی بات چیت کی گئی،اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال سمیت اہم امور پر گفتگو کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: انتظار کی گھڑیاں ختم، بڑی سیاسی جماعت نے امیدواروں کا اعلان کردیا