علیحدگی کے2 سال بعد سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری پھر ایک ساتھ

Dec 16, 2022 | 12:42:PM
فائل فوٹو
کیپشن: علیحدگی کے2 سال بعد سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری پھر ایک ساتھ
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )2020 میں راہیں جدا کرنے والی پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار جوڑی شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف ایک بار پھر ایک ساتھ نظر آئیں گے۔گزشتہ روز اداکار شہروز اور اداکارہ سائرہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس، انسٹاگرام پر آنے والی نئی فلم ’بے بی لیشیئس‘ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے یہ خوشخبری اپنے مداحوں کو سنائی۔

View this post on Instagram

A post shared by Syra Yousuf (@sairoz)

 فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے ادکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی فلم کی خبر شیئر کرتے ہوئے بہت پُرجوش ہیں، آئندہ فروری 2023 میں ہمیں اس فلم ’بے بی لیشیئس‘ سے منسلک ہوئے 12 سال ہو جائیں گے، آپ سب کے ساتھ اپنی فلم کی پہلی جھلک شیئر کر رہی ہوں۔

دوسری جانب اداکار شہروز نے سائرہ کو ٹیگ کرتے ہوئے پوسٹر شیئر کیا، پوسٹ کے کیپشن میں اداکار کا کہنا تھا کہ جی ہاں،  ہماری فلم ریلیز ہونے والی ہے، ہم صرف ویلینٹائن کے آنے کا انتظار کر رہے تھے، ہماری نئی فلم ’بے بی لیشیئس‘ کی پہلی جھلک ملاحظہ کریں۔

واضح رہے کہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی یہ فلم 2023 کے فروری میں ریلیز کی جا رہی ہے۔

فلم ’بے بی لیشیئس‘ کا پوسٹر دیکھ کر جہاں اس جوڑی کے مداح بے حد خوش ہیں وہیں کچھ جوڑی کے ٹوٹ جانے پر غمگین بھی ہے۔یاد رہے کہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی 2012ء میں شادی ہوئی تھی جبکہ اس جوڑی کا 2020ء میں طلاق پر رشتہ ختم ہو گیا تھا۔اس جوڑی کی ایک بیٹی بھی ہے۔