پاکستان میں کورونا سے ایک ہی دن میں ریکارڈ 105 اموات

Dec 16, 2020 | 09:43:AM
پاکستان میں کورونا سے ایک ہی دن میں ریکارڈ 105 اموات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان میں کورونا   وائرس سے ساڑھے5ماہ بعد سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں، 24گھنٹوں میں 105 مریض زندگی کی بازی ہارگئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی  تعداد 9 ہزار  سے تجاوز کرگئی۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 61 لاکھ 36 ہزار 799 افراد کے ٹیسٹ  کئے جاچکے ہیں، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 ہزار 28 نئے ٹیسٹ کئے گئے،جن میں سے2 ہزار 731 افراد کے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگئے، پنجاب میں ایک لاکھ 28 ہزار 673، سندھ میں ایک لاکھ 98 ہزار 482، خیبر پختونخوا میں 53 ہزار 253، بلوچستان میں 17 ہزار 796، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 799، اسلام آباد میں 35 ہزار 203 جبکہ آزاد کشمیر میں 7 ہزار 771 کیسز رپورٹ ہوئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 9 ہزار 10 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں 3 ہزار 452، سندھ میں 3 ہزار 222، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 489، اسلام آباد میں 379، بلوچستان میں 176، گلگت بلتستان میں 99 اور آزاد کشمیر میں 193 مریضوں کی زندگیوں کے چراغ گل ہوگئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق  اب تک 3 لاکھ 88 ہزار 598 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 510 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔